Kalem ki ehmiyat
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ...!
قلم'
ہمیں عادت ہے...
حرف بننے کی...
قلم کا ذکر کب ہوا؟
جب پہلی وحی کا نزول ہوا.
پڑھیے اپنے پروردگار کہ نام کہ ساتھ...
جس نے انسان کو جمے خون سے پیدا کیا...
پڑھیے اور آپ کا رب خوب نوازنے والا اور کرم فرمانے والا ہے...
جس نے قلم کو تعلیم کا ذریعہ بنایا...
اور انسان کو ان تمام چیزوں کا علم عطا کیا جن سے انسان واقف نہ تھا.
قلم کی اہمیت کو نظر انداز کر دیا گیا...
لکھا گیا ... علم نہیں حاصل کیا گیا...
قلم کہ ذریعے اللہ تعالیٰ نے انسان کو علم دیا...
اور علم کی وجہ سے انسان کو فرشتوں پر فوقیت دی...
اہل قلم کا قلم صحیح لکھے...
اس کے لئے آپ کا دل صحیح ہونا چاہیے...
دل صاف اور پاک ہو گا تو قلم بھی صاف اور پاک لکھے گا...
قلم کی طاقت کو شر میں نہیں...
خیر میں استمعال کیجیے...
کیونکہ قلم کہ ذریعے آپ کا پیغام دوسروں کہ دماغ تک جا رہا ہے...
جان ٹیلر نے کہا تھا...
قلم کا زخم بہت گہرا ہوتا ہے...
یہ زندوں کو موت کی نیند سلا سکتا ہے...
اور مردوں کو زندگی بخشتا ہے...
دنیا کی ہر سیاہی اندھیرا پھیلاتی ہے...
قلم کی سیاہی روشنی پھیلاتی ہے...
صاحب قلم... صاحب علم ہوتا ہے...
عالم کا ہتھیار قلم ہوتا ہے...
علم ملتا ہی قلم سے ہے...
قلم ہاتھ میں نہ پکڑتے تو علم حاصل نہ کر سکتے...
قلم کی وجہ سے انسان کو عزت ملتی ہے...
قلم کی وجہ سے تو انسان مرنے کہ بعد بھی زندہ رہتا ہے...
یہی قلم ہے جس کی وجہ سے علامہ اقبال نے خودی کا فلسفہ پوری دنیا تک پہنچایا....
اسی قلم سے سر سید احمد خان نے ہندوستان کی قوم کو جگایا...
قلم ہی کی وجہ سے اسد اللہ خان غالب جیسے شاعر پیدا ہوتے ہیں...
اور اسی قلم سے ہر اہل قلم کو ایک مثبت پیغام دنیا تک پہنچانا ہ
Comments
Post a Comment